Saturday, December 7, 2013

Mohabbat chalawa hai

Mohabbat chalawa hai' is ki 'asal haqeeqat'
bari 'mushkil se samajh Aati hai' kuch log jo
Aap se 'izhaar-e-mohabbat karte hain' itsale
jism ke khoahan hain...........
'iqtebasaat in urdu'
محبت چھلاوہ ہے۔ ۔ ۔ اس کی اصل حقیقت بڑی مشکل سے سمجھ آتی ہے
کچھ لوگ جو آپ سے اظہار محبت کرتے ہیں اتصال جسم کے خواہاں ہیں۔ 
کچھ آپ کی روح کے لیئے تڑپتے ہیں کسی کسی کے جذبات پر آپ خود حاوی
ہو جانا چاہتے ہیں ۔ کچھ کو سمجھ سوچ ادراک کی سمتوں پر چھا جانے
کا شوق ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ محبت چھلاوہ ہے لاکھ روپ بدلتی ہے ۔ ۔ ۔ اسی لیئے
لاکھ چاہو ایک آدمی آپ کی تمام ضرورتیں پوری کر دے یہ ممکن نہیں ۔ ۔ ۔ 
اور بالفرض کوئی آپ کی ہر سمت ہر جہت کے خلا کو پورا بھی کر دے
تو اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ آپ اس کی ہر ضرورت کو ہر جگہ ہر
موسم اور ہر عہد میں پورا کرسکیں گے ۔ ۔ ۔ انسان جامد نہیں ہے بڑھنے
والا ہے اوپر دائیں بائیں ۔ ۔ ۔ اس کی ضروریات کو تم پابند نہیں کر سکتے ۔۔۔
  ًبانو قدسیہ کے ناول، "راجہ گدھ" سے اقتباس
(سنہری باتیں-اقتباسات-اقوالِ زریں)

No comments:

Post a Comment